
حیدرآباد: بی آر ایس کے کا رگزارصدر کے تارک رامار اؤ نے کہا کہ آبادی کی بنیاد پر پارلیمانی حلقوں کی حدبندی ناقابل قبول ہے۔ کے ٹی آر نے آج چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کی جانب سے چینائی میں طلب کردہ اجلاس میں شرکت کی۔
اسٹالن نے کے ٹی آر اور بی آ رایس قائدین کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ کے تارک راما راؤ نے کہا کہ آبادی کی بنیاد پر حلقوں کی حدبندی کرنے کا منصوبہ ہے۔ جو جنوبی ہندوستان کی ریاستوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وفاق کی روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کو جنوبی ریاستوں کے ساتھ بڑے بھائی کا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ مرکز کوباس کی طرح پیش نہیں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کی ریاستوں کی جی ڈی پی ملک کے لئے ریڈھ کی ہڈی کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین کہتا ہے کہ ہندوستان، ریاستوں کا اتحاد ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کی وجہ سے جنوبی ریاستوں کو پہلے ہی شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ وہ ٹاملناڈو کے عوام سے بہت چیزوں سے تحریک حاصل کریں گے۔ ٹاملناڈو، وجود اور حقوق کی لڑائی میں ایک تحریک ہے۔
انہو ں نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے کا جنوبی ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ حد بندی سے ملک کی جی ڈی پی میں 36فیصد حصہ دینے والی ریاستوں کو نقصان پہونچنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین جیسے منصوبوں کو شمال کی ریاستوں تک محدود کرنا غلط ہے۔