
امراوتی (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ر یڈی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے لوک سبھا حلقوں کی مجوزہ حدبندی کی مشق اس طریقہ سے انجام دینے کی اپیل کی کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کسی بھی ریاست کی نمائندگی کم نہ ہونے پائے اور خصوصیت کے ساتھ ایوان کی جملہ نشستوں میں حصہ کی برقراری کے لحاظ سے حد بندی انجام دینا ہوگا۔
وزیر اعظم مودی کے نام ایصال کردہ اپنے مکتوب میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ حد بندی کا مسئلہ ملک میں سماجی اور سیاسی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حدبندی کا عمل اس طرح شروع کرنے کی درخواست کی جائے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کسی بھی ریاست کی نمائندگی کم ہونے نہ پائے اور ایوان کی جملہ نشستوں میں کسی کو کمی برداشت نہ کرنے پڑے۔
جگن موہن ریڈی نے یہ بات کہی۔ ریاست آندھرا پردیش کے اپوزیشن لیڈر جگن نے آئین میں اس طرح ترمیم کرنے کی وکالت کی کہ کسی بھی ریاست کو عوامی ایوان میں اس کی نمائندگی کم نہ ہونے پائے۔