اپوزیشن کو گالیاں، آسام کے بی جے پی رکن اسمبلی کو معافی مانگنے کی ہدایت

گوہاٹی (پی ٹی آئی) آسام بی جے پی نے ہفتہ کے دن اپنے رکن اسمبلی روپ جیوتی کرمی سے کہا کہ وہ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کو گالیاں دینے کے لئے ریاست کے عوام سے معافی مانگیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ سائیکیہ نے کرمی کے نام مکتوب میں کہا کہ جمعہ کے دن اسمبلی میں ان کا رویہ جمہوری اقدار کے منافی تھا۔

بی جے پی رکن اسمبلی کا اپوزیشن سے جھگڑا ہوگیا تھا اور انہوں نے انہیں گالیاں دی تھیں۔ اُن کی ان گالیوں کو ریکارڈ سے حذف کردیا گیا تھا۔

سائیکیہ نے کہا کہ بی جے پی پابند ڈسپلن جماعت ہے۔ کرمی نے اپنے رویہ کے لئے اسمبلی میں معافی مانگ لی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *