اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ریالی کاانعقاد

 

حیدرآباد(پریس نوٹ) انسانوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلوں کا تحفظ ضروری ہے۔ جنگلات کے بغیر ہمارا طرز زندگی خطرے میں پڑ جائے گا۔ اس لیے جنگلات کے تحفظ کی ذمہ داری سب کو اٹھانی چاہیے۔ان خیالات کااظہار تلنگانہ سٹیزن کونسل اور وکاس بھارتی چیرٹیبل ٹرسٹ کے اشتراک سے اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث نامپلی میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی پروفیسر کے پرشوتم ریڈی(ممتاز قومی ماہر ماحولیات)نے کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ فاسل فیول کے استعمال سے ایک طرف ماحولیاتی آلودگی کے باعث گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری طرف جنگلات کی کٹائی سے زمین کی زرخیزی میں کمی سے صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صاف ہوا، پانی، ادویات، لکڑی کی چیزیں جنگلات سے ملتی ہیں اور فصلیں اگانے کے لیے جنگلات ضروری ہیں۔کوماٹی ریڈی گوپال ریڈی (انوائرمنٹ پرو ٹیکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل ایڈوائزر) نے کہا کہ جنگلات پھل، میوے، بیج اور جنگلاتی جانور سمیت غذائی تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تلنگانہ سٹیزن کونسل کے صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج نے حوالوں کے ذریعہ بتایا کہ ہم ہر سال 10 ملین ہیکٹر جنگلات سے محروم ہو رہے ہیں اور لگ بھگ 70 ملین ہیکٹر آگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر چندر مکھرجی نے کہا کہ نوجوان اور طلبہ جنگلات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آنے والی نسلوں کو اچھا ماحول فراہم کریں۔ اس موقع پر وکاس بھارتی چیریٹیبل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی رام گوپال ریڈی نے صدارتی خطاب میں کہاکہ جنگلات کے تحفظ کیلئے سب کوآگے آنا چاہئے ا ور آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر شہر کے مشہور طبی ڈاکٹر اوہا ملپورو نے کہا کہ جنگلات کی وجہ سے ہم پھل، میوے کھارہے ہیں اور صحت مند زندگی گذاررہے ہیں ہم کواچھی اچھی آب وہوا اس سے ملتی ہے۔ اس موقع پر تلنگانہ سٹیزن کونسل کی ریاستی سکریٹری ایٹا ادے شری،یاسمین کوثر،ترنم جہاں، رفعت جہاں،ارونا، آنچل مکیجا، کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسراور این ایس ایس والنٹیرس نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے جنگلوں کے تحفظ کے لیے نعرے لگائے اور جنگلات کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا اور پلے کارڈس کے ذ ریعہ گرین انڈیا کی اہمیت اور فطرت کی حفاظت پر زوردیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *