ہمارا میزائل حملے سے کوئی تعلق نہیں، دشمن بہانے کی تلاش میں ہے، حزب اللہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے ملک کے جنوب سے مقبوضہ علاقوں پر میزائل حملے سے اپنے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا دعوی لبنان کے خلاف جاری جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی بھونڈی کوشش ہے۔ 

 بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے صیہونی رژیم کے اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف حکومتی حل کی حمایت پر زور دیتی ہے۔ 

آج صبح صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوب سے مقبوضہ علاقوں کی جانب پانچ میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *