
اِمپھال (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ کے ججس کی 5 رکنی ٹیم نے جسٹس بی آر گوائی کی قیاد ت میں ہفتہ کے دن منی پور کے اضلاع چوڑاچند پور اور بشنوپور میں نسلی تشدد سے متاثرہ لوگوں کے کیمپس کا دورہ کیا۔
ٹیم نے بے گھر مردو خواتین اور بچوں سے ملاقا ت کی۔ جسٹس گوائی نے جن کے ساتھ جسٹس وکرم ناتھ‘ جسٹس ایم ایم سندریش‘ جسٹس کے وی وشواناتھن‘ جسٹس ایم کوٹیشور سنگھ اور
منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کرشنا کمار موجود تھے‘ منی پور سکریٹریٹ سے ایک آن لائن لیگل سرویسس کیمپ‘ میڈیکل کیمپ اور لیگل ایڈ کلینک کا بھی افتتاح کیا۔