
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ پولیس کو اظہارِ رائے کی آزادی کو دستور کی پلاٹینم جوبلی کے بعد کم ازکم اب تو سمجھ لینا چاہئے۔
اس نے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا جنہوں نے ایک اشتعال انگیز گیت مبینہ شیئر کرنے پر ان کے خلاف درج ایف آئی آر رد کرنے کی گزارش کی تھی۔
جسٹس ابھئے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویاں پر مشتمل بنچ نے اظہارِ رائے کی آزادی کے بنیادی حقوق کو محفوظ رکھنے کی اہمیت اجاگر کی جس کی ضمانت دستور کی دفعہ 19(1)(a) میں دی گئی ہے۔
جسٹس اوکا نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے قبل پولیس کو کچھ حساسیت دکھانی چاہئے۔ اسے کم ازکم دستور کی اس آرٹیکل کو پڑھنا اور سمجھنا چاہئے۔