
بنگلورو: کرناٹک کی مشہور باڈی بلڈر چترا پرشوتم کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ روایتی دلہنوں سے بالکل منفرد، چترا اپنی مہندی دکھانے کے بجائے اپنے مسلز فلاؤنٹ کرتی نظر آئیں جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔
چترا نے اپنی شادی میں روایتی کانجیورم ساڑھی زیب تن کی جو نیلے اور پیلے رنگ پر مشتمل تھی۔ عام دلہنوں کے برعکس، انہوں نے بلاؤز کے بجائے اپنی ساڑھی کو پلّو سے اسٹائل کیا۔ بھاری طلائی زیورات کے ساتھ ان کا منفرد انداز دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
چترا پرشوتم نے اپنے بوائے فرینڈ کرن راج سے شادی کی اور ان کی شادی کی تصاویر جیسے ہی انسٹاگرام پر شیئر ہوئیں، ویسے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ صارفین ان کی فٹنس اور روایتی دلہن کے منفرد امتزاج کو دیکھ کر حیران ہیں۔
چترا نہ صرف ایک نامور باڈی بلڈر ہیں، بلکہ فٹنس اور فیشن میں بھی کئی ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اپنی منفرد شخصیت کی بدولت وہ “باہوبلی باہو” کے نام سے مشہور ہو چکی ہیں۔
شادی کی تصاویر میں چترا اپنے شوہر کرن راج کے ساتھ رومانوی پوز دیتی نظر آ رہی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ان کے انداز اور منفرد برائیڈل لک نے روایتی شادیوں کے تصورات کو ایک نیا رخ دیا ہے۔