
یروشلم: ملک کی سرکردہ فضائی کمپنی ایر انڈیا نے اتوار کو اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں 7 ماہ کی معطلی کے بعد دوبارہ شروع کر دیں۔
یہ آپریشن دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے براہ راست پرواز کے ساتھ شروع ہوا اور اتوار کی شام کو تل ابیب کے باہر بین گوریون ایرپورٹ پر اترا۔
ایر انڈیا اب دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہفتہ وار 5 پروازیں چلائے گی جس کے ساتھ وہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست خدمات پیش کرنے والی واحد ایرلائن بن جائے گی۔
اسرائیل میں کثیر محاذ تنازعہ شدت اختیار کرنے کے بعد، مشرق وسطیٰ کے خطہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان زیادہ تر غیر ملکی ایر لائنس نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں تھیں۔