مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مظاہرین نے اماراتی کمپنی کی جانب سے سقطری ایئرپورٹ کے کنٹرول اور اس ملک کی فوجی سرگرمیوں کی مذمت کی۔
مظاہرین نے ہوائی اڈے کا انتظام امارات کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھی مذمت کی۔
یاد رہے کی یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کی ملک کے اسٹریٹجک جزیرے پر عرب امارت کے فوجی تسلط پر خاموشی کے خلاف اس عوام ملک کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سقطری انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام ایک اماراتی کمپنی کے حوالے کرنے کے باعث یمنی ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے اور یہ یمنی مسافر پروازوں کے قانون اور ہوائی اڈے کی اتھارٹی اور ملازمین کے حقوق کے خلاف ہے۔
صنعاء میں فلائٹ پیسنجر گروپ نے گذشتہ ہفتے سقطری ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے کنٹرول کی مذمت کرتے ہوئے اسے یمن کی خودمختاری کی خلاف قرار دیا۔
واضح رہے کہ یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کے علاوہ ملک کے متعدد جزیرے اب بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ حکومت کے قبضے میں ہیں۔