مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حجت اللہ فغانی نے جمہوریہ لٹویا کے صدر ایڈگرس رینکووچ کو اپنی اسناد پیش کیں۔
انہوں نے ایران اور لٹویا کے درمیان سو سال سے زیادہ پرانے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لٹویا کو تہران کی خارجہ پالیسی میں اہمیت حاصل ہے۔
اس موقع پر لٹویا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے لئے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوست ممالک کے تعاون سے 2026-2027 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمہوریہ لٹویا کی غیر مستقل رکنیت حاصل ہو جائے گی۔