کانگریس میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں: ملا ریڈی

حیدرآباد: سابق وزیر وبی آر ایس رکن اسمبلی ملا ریڈی نے بعض گوشوں کی جانب سے ان کے اور ان کے داماد ورکن اسمبلی حلقہ ملکاجگری ایم راج شیکھر ریڈی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد خسر اور داماد کی پارٹی تبدیل کرنے کی افواہوں کو غلط قرار دیا۔

ملاریڈی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی ملاقات ان کے حلقہ کے ترقیاتی کاموں، میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں کے بارے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت ارکان اسمبلی وہ اور داماد ایم راج شیکھر ریڈی کے ساتھ ان کی ریونت ریڈی سے ملاقات کرنے میں کیا حرج ہے؟۔

انہوں کہا کہ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ان کی کیا حالت ہوئی ہے، یہ سب کو معلوم ہے۔

ان منحرف ارکان کی حالت کو دیکھ کر وہ پارٹی ہرگز تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی عمر72سال ہوگئی ہے اس عمر میں وہ کیوں سیاسی پارٹی تبدیل کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ وہ بی آر ایس کے صدر کے سی آر کے وفادار ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *