
چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر این ایم ڈی فاروق سے ملاقات کرکے ان کی اہلیہ شہناز بیگم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وہ ہفتہ کی شام حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں فاروق کی رہائش گاہ پہنچے اور گھر والوں سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا ۔
انہوں نے وزیر فاروق اور ان کے خاندان کو صبر و ہمت سے کام لینے کا مشورہ دیا اور تقریباً ایک گھنٹے تک ان کے ساتھ رہے۔ اس دوران انہوں نے فاروق کے گھر والوں سے بات چیت کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر کئی اہم سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں وزیر گمّڈی سندھیہ رانی، بی سی جناردھن ریڈی، ایم پی بائریڈی شبری، ایم ایل سی سی رام چندرایا، سی پی آئی لیڈر راما کرشنا، سابق وزیر ایراسو پرتاپ ریڈی اور دیگر ٹی ڈی پی قائدین اور ایم ایل ایز شامل تھے۔