صیہونی آبادکاروں اور سکیورٹی فورسز میں تصادم

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ذرائع ابلاغ نے کنیسیٹ میں آباد کاروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم کی اطلاع دی ہے۔

 صیہونی یرغمالیوں کے خاندان 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بارے میں ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔

صیہونی حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپد نے سیکورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنیسٹ سے شائع ہونے والی تصویریں شرمناک ہیں جہاں سیکورٹی فورسز ان خاندانوں پر تشدد کر رہی ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس شرمناک اقدام میں کنیسیٹ کا اسپیکر براہ راست ملوث ہے۔

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے کنیسٹ کا آج کا اجلاس موخر کر دیا گیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *