خبر پہ شوشہ“35 سالہ شادی شدہ خاتون 22 سالہ لڑکے کے ساتھ فرار” 

حیدرآباد ۔ کے این واصف 

عشق کے بخار میں مبتلا نوعمر لڑکے لڑکیوں کا گھر سے فرار ہوجانا کوئی نئی بات نہیں رہی۔ مگر بھلا ہواس سوشیل میڈیا کا جس نے دوستی کے دائرے کو وسیع کردیا۔ اب نہ صرف جوان سال لڑکے لڑکیاں نٹ کے ذریعہ الفت کے جال میں پھنس رہے ہیں بلکہ شادی شدہ اور بچے والیاں بھی عشق کے پھندے میں پھنس رہے ہیں

 

اور اپنا بسا بسایا گھر، شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر گھر سے فرار ہورہے ہیں۔ پختہ عمر خاتون کا گھر چھوڑکر بھاگنے ایک تازہ ترین واقع اردو لیکس میں شائع ہوا جس کے مطابق تلنگانہ کی رہنے والی ایک 35 سالہ خاتون ایک 22 سالہ نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی۔ بتایا گیا کہ نٹ کے ذریعہ آپس میں ان کے تعلقات پیدا ہوئے تھے۔

 

اردو لیکس میں شائع یہ خبر پڑھ کر برسوں پہلے دیکھا ایک مزاحیہ ٹی وی ڈرامہ یاد آیا۔ جس میں ایک لڑکی اپنے عاشق سے کہتی ہے میرے ماں باپ جلد میری شادی طئے کرنے والے ہیں۔ اس قبل ہم کہیں بھاگ چلتے ہیں، تم تیار ہونا۔ اس پر لڑکا کہتاہے ٹھیک ہے میں جہاں تک بھاگ سکا بھاگونگا پھر تم کسی اور کے ساتھ نکل لینا۔

 

تلنگانہ کی یہ 35 سالہ خاتون جو اپنا بسابسیا گھر چھوڑکر 22 سالہ نوجوان کے ساتھ بھاگی ہے یہ لڑکا کچھ دن بعد خاتون سے کہے گا تم کسی اور کے ساتھ نکل لو!۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *