شام کے شہر البوکمال میں دھماکہ، 3 شہری جاں بحق اور 20 زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں دیر الزور کے نواحی علاقے البوکمال میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ شام کے شہر البوکمال کے داخلی راستے میں پیش آیا۔

 شامی شہری دفاع کی ٹیموں نے وقوعہ سے لاشیں نکالیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور اس دوران دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

 واضح رہے کہ شام میں جولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس ملک میں بدامنی اور دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *