گشتی کٹنگ سیلون۔عمرہ زائرین کے لیے بال مونڈنے اور تراشنے کی نئی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین انتظامیہ عمرہ زائرین کے لئے نت نئی سہولتین فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہتاہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نےرمضان المبارک کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے بال تراشنے اور مونڈانے کی نئی سہولت فراہم کی ہے۔

 

سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ “مروہ” کے علاقے میں 5 مختلف مقامات پر موبائیل ویان بال تراشنے اور مونڈنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس متحرک سروس میں تجربہ کار افراد کام کر رہے ہیں جو سینیٹائزڈ مواد انتہائی مہارت سے استعمال کرتے ہیں۔

 

زائرین کو معیاری اور اعلی کوالٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سروس مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *