
حیدرآباد3- مارچ(راست) محترمہ عزیز فاطمہ ایل ایف ایل ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میسرم بارکس (بنڈلہ گوڑہ2) دختر جناب محمد افضل مرحوم لکچرر اسلامیہ کالج ورنگل زوجہ جناب محمد عبد الجلیل فورمین 28ECILفروری 2025 کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئیں۔
محترمہ کا پہلا تقرر 28 فروری1985 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول کرسچین کالونی ورنگل تلگع میڈیم پر عمل میں آیا تھا اسکے بعد انہوں نے اردو میڈیم پرائمری اسکول صو بیداری ورنگل میں دس سال خدمات انجام دیں 1995 میں انٹر ڈسٹرکٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول کالی کمان پر تبادلہ عمل میں آیابعد اذان انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول عیدی بازار اور 2009 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان شاہی میں اور پھر 2011 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول املی بن یاقوت پورہ میں بحیثیت ایل ایف ایل ہیڈمسٹریس خدمات انجام دیں اس کے بعد 2013 سے تا حال گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول میسرم بارکس)بنڈلہ گوڑہ2)میں بحیثیت ایل ایف ایل ہیڈمسٹریس خدمات انجام دیں اس طرح سے انہوں نے چالیس سال تک محکمہ تعلیمات میں بحسن خوبی خدمات انجام دیں۔
وظیفہ پر سبکدوش ہونے پر ڈپٹی ای اُو بنڈلہ گوڑہ2 جناب کے دسرت اور اسکول اسٹاف کے علاوہ دیگراساتذہ ندیم اختر،محمد عبدالجبار،محمد عبد المعز،محمد اظہر، مولانا عظیم الدین انواری،محمدحسام الدین ریاض، نزہت ٹیچر ‘خیر النساء بیگم،نثار فاطمہ،خدیجہ نازنین،شاہجہاں بیگم،عطیہ بیگم اوررخسانہ روحی نے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔