’بی جے پی سبھی سی اے جی رپورٹ ایوان میں رکھنے سے پیچھے کیوں ہٹ رہی، یہ کیجریوال کو بچانے کی سازش تو نہیں؟‘

دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی عوام کو بی جے پی کے ذریعہ کیے گئے وعدے پورا ہونے کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ گمراہ کرنے والی سیاست کی شروعات وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / آئی اے این ایس</p></div>

دیویندر یادو / آئی اے این ایس

user

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے آج ایک بار پھر ریکھا گپتا کی قیادت والی دہلی حکومت پر سبھی سی اے جی رپورٹ ایوان میں نہ رکھنے کے لیے حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ 5 دن کے دہلی اسمبلی اجلاس میں برسراقتدار بی جے پی اور حزب اختلاف عام آدمی پارٹی نے دہلی والوں کے خون پسینے کی کمائی کو برباد کیا ہے۔ بے نتیجہ ٹکراؤ کی سیاست کے سبب اسمبلی کے ٹیبل پر آبکاری گھوٹالہ اور ہیلتھ سے متعلق سی اے جی رپورٹ رکھ کر بھی بی جے پی حکومت عآپ حکومت کی بدعنوانی کے خلاف ابھی تک کوئی نتیجہ خیز قدم نہیں اٹھا سکی ہے۔ سبھی سی اے جی رپورٹ کو ایوان میں پیش نہ کرنا بھی بی جے پی حکومت کی سازش معلوم پڑ رہی ہے۔ اسمبلی اجلاس کا بیشتر وقت بی جے پی اور عآپ کی نورا کشتی میں نکل گیا۔ دہلی کی عوام کے مفاد اور ترقی کے لیے کوئی بھی فیصلہ لینے میں دہلی حکومت پوری طرح ناکام ثابت رہی ہے۔

دیویندر یادو نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انھیں بی جے پی کے ذریعہ کیے وعدے پورا ہونے کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ کیجریوال کی طرح لوگوں کو گمراہ کرنے والی سیاست کی شروعات وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی کر دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین، اساتذہ، تاجروں، این جی او وغیرہ سے مشورہ لیں گے، پھر بجٹ میں عوام سے کیے گئے عزائم کو نافذ کیا جائے گا۔ دیویندر یادو نے سوال کیا کہ ووٹ لینے سے پہلے کیا عوام سے کہا تھا کہ ہم اقتدار میں آنے کے بعد آپ سے مشورہ لیں گے، پھر خواتین کو 2500 روپے دینے کے لیے سوچیں گے؟ بی جے پی نے اب تک اسمبلی میں سبھی سی اے جی رپورٹ نہیں رکھی ہے، جس کے تعلق سے کانگریس کا کہنا ہے کہ اس میں کیجریوال حکومت کی بدعنوانیوں کا ثبوت موجود ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی ایوان میں باقی سی اے جی رپورٹ پیش کرنے سے پیچھے کیوں ہٹ رہی ہے۔ جو رپورٹ سامنے آئی ہے، ان پر بھی کارروائی نہیں ہو رہی، صرف شور شرابہ ہوا۔ دیویندر یادو نے یہ سوال کیا ہے کہ کہیں یہ آپسی ملی بھگت کا نتیجہ تو نہیں؟ کہیں یہ کیجریوال کو بچانے کی سازش تو نہیں؟

دہلی کانگریس صدر کے مطابق غور کرنے والی بات یہ ہے کہ بی جے پی کا ہر وزیر ’خزانہ خالی ہے‘ کی رَٹ لگ رہا ہے، کہیں یہ اپنے عزائم کو پورا نہ کرنے کی سازش تو نہیں؟ کیونکہ بی جے پی نے کسی بھی ریاست میں برسراقتدار ہونے کے بعد اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے۔ بی جے پی کے وعدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی والوں کو ہر رسوئی گیس سلنڈر پر 500 روپے کی سبسیڈی اور ہولی-دیوالی میں مفت گیس سلنڈر دینے کا بھی وعدہ کیا تھا، جس پر دہلی کابینہ نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ بی جے پی کے لبھاؤنے وعدوں اور جھوٹے اعلانات میں دہلی کی عوام کہیں ٹھگی تو نہیں گئی ہے، کیونکہ دہلی کی وزیر اعلیٰ نے عہدہ کا حلف لینے کے بعد ابھی تک دہلی کی عوام کے مفادات سے متعلق کوئی بھی ذمہ دارانہ بیان نہیں دیا ہے۔ ایک پیغام ضرور سامنے آیا ہے کہ دہلی حکومت مرکز کے گائیڈلائنس پر چل رہی ہے۔ یعنی وزیر اعلیٰ خود اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ لیتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *