
حیدرآباد: انتہائی نایاب نظر آنے والی بلی راستہ بھٹک کر جنگل سے انسانی آبادی میں پہنچ گئی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع گنٹور کے تاڈی پلی کونڈا علاقہ میں پیش آیا۔
سیاہ دھبوں والی یہ نایاب بلی اچانک عوام کے بیچ آ گئی جس سے مقامی افرادخوفزدہ ہو گئے۔
بعد ازاں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے اسے پکڑ کر منگل گری وٹرنری اسپتال منتقل کر دیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معدوم ہوتی جا رہی نایاب بلی کا یہاں پایا جانا غیر معمولی بات ہے۔