مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور برازیل کی مشترکہ کمیٹی برائے زرعی تعاون نے تیسرے ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا جس میں زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر ایران کے نائب وزیر زراعت علی رضا رائفی پور نے کہا دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون سے یقینی طور پر دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں تیزی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لائیو اسٹاک اور ڈیری مصنوعات کے شعبے میں بھی جلد ہی تعاون کا آغاز کر دیا جائے گا۔