بھوپال واقع عآپ دفتر میں لگ گیا تالا، 3 ماہ سے کرایہ اور بجلی بل کی نہیں ہوئی تھی ادائیگی

بھوپال کے سبھاش نگر میں کرایہ کی ایک عمارت میں عآپ کا ریاستی دفتر ہے۔ مکان مالک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 مہینوں سے عآپ نے مکان کا کرایہ نہیں دیا اور بجلی کا بل بھی بقایہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>

عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس

user

دہلی اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد سے عآپ کی مشکلیں کچھ دیگر محاذ پر بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ تازہ معاملہ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کا ہے، جہاں عآپ کے ریاستی دفتر پر مکان مالک نے تالا لگا دیا ہے۔ مکان مالک کا الزام ہے کہ پارٹی نے پچھلے کچھ مہینوں سے کرایہ اور بجلی بل کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

دراصل بھوپال کے سبھاش نگر میں کرایہ کی ایک عمارت میں عآپ کا ریاستی دفتر چل رہا ہے۔ اس عمارت کے مالک دلیپ نے میڈیا سے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ سے عآپ نے مکان کا کرایہ نہیں دیا ہے اور بجلی کا بل بھی بقایہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بار بار بولنے کے باوجود جب کرایہ نہیں دیا گیا تو انھوں نے دروازے پر تالا لگا دیا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس دروازے پر 2 تالے لگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک تالا مکان مالک نے لگایا ہے اور دوسرا تالا عآپ کارکنان کی طرف سے لگایا گیا ہے۔

بہرحال، مکان مالک کا کہنا ہے کہ اگر انھیں کرایہ مل جاتا ہے تو وہ فوراً تالا کھول کر ہٹا دیں گے۔ اس معاملے میں عآپ کی ریاستی صدر رانی اگروال کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاید مکان مالک کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، جسے جلد دور کر دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دفتر انچارج ایک شادی تقریب میں باہر گئے تھے۔ دفتر میں اہم دستاویزات اور سامان رکھے ہیں، اس لیے انھوں نے تالا لگا دیا تھا۔ اب وہ واپس بھوپال آ گئے ہیں اور یکم مارچ کی شام تک تالا کھل جائے گا۔ رانی اگروال نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی بھوپال آ کر ریاستی دفتر میں وہ ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ بھی کرنے والی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *