نابلس میں مزاحمت نے زور پکڑ لیا، فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی خبررساں ذرائع نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کی قصرہ بستی میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

 دوسری جانب طولکرم کیمپ کے میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ طولکرم شہر پر دشمن کے حملے مسلسل 34ویں روز بھی جاری ہیں،

 قابض فوج کے حملوں کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور درجنوں  زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 طولکرم کیمپ میں 11 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور جب کہ نور شمس کیمپ سے 5 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *