سوشل میڈیا کے اثرات۔ خاتون شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ میڑچل ملکاجگیری ضلع کے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن حدود سے ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی جس کی اس سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 5 تاریخ پیش آیا جس کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔

 

سوکنیا نامی 35 سالہ خاتون کی شادی جئے راج سے چند سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ خاتون کی سوشل میڈیا پر گوپال نامی 22 سالہ نوجوان سے دوستی ہوئی اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی ان دونوں نے بھاگ جانے کا فیصلہ کیا۔

 

جب جے راج کو پتا چلا کہ اس کی بیوی اور اس کا عاشق بائیک فرار ہورہے ہیں تو اس نے انکا تعاقب کیا اور میڑچل آکسیجن پارک کے قریب دونوں کو پکڑ لیاگوپی اور سوکنیہ نے بائیک چھوڑ دی اور نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی بس میں سوار ہو کر فرار ہو گئےجئے راج نے پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی

 

جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ان دونوں کے بھاگ جانے کا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی قید ہو گیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *