نئی دہلی: وقت میں یکسانیت کیلئے حکومت نے تمام سرکاری دفاتر اورکمرشیل پلیٹ فارمس میں انڈین اسٹانڈرڈ ٹائم(آئی ایس ٹی) کے خصوصی استعمال کیلئے جامع قواعد وضع کئے ہیں۔
وزارت امور صارفین نے 14 فروری تک عوام سے رائے مانگی ہے۔
ڈرافٹ رول کے مطابق آئی ایس ٹی تمام شعبوں میں لازمی ہوگا۔ حکومت کی پیشگی اجازت سے بعض مخصوص شعبوں جیسے فلکیات، نیویگیشن اور سائنٹفک ریسرچ کو استثنیٰ دیاجائے گا۔