خاتون نے سیل فون نگل لیا۔آندھرا پردیش میں چونکا دینے والا واقعہ

File photo

حیدرآباد ۔ ذہنی طور پر متاثرہ خاتون نے سیل فون نگل لیا، ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود اس کی جان بچانا ممکن نہ ہو سکا اور اتوار کو اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع کے راجہ مہیندرا ورم میں پیش آیا۔

 

بومورو گاؤں سے تعلق رکھنے والی پنوملا رامیا اسمرتی (35)‌سال جو گزشتہ پندرہ سال سے ذہنی مرض کا شکار تھی۔ جب اس کی حالت بگڑ گئی تو اس کے ارکان خاندان نے اسے ہفتہ کے روز راجہ مہیندرا ورم کے سرکاری ہاسپٹل میں شریک کروایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج شروع کیا۔ تاہم جب وہ اپنے بیڈ پر تنہا تھیاس نے موبائل فون نگل لیا۔

 

اس کے ارکان خاندان جب بیڈ کے پاس پہنچے اور موبائل تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملا۔ اس پر جب اسمرتی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس نے اپنا موبائل فون نگل لیا ہے۔ وہ سکتہ میں آگئے اور فوراً ڈاکٹروں کو اطلاع دی گئی۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کی اور موبائل فون نکالنے کی کوشش کی

 

سیل فون نگل لینے کی وجہ سے خاتون کی غذائی نالی پہلے ہی مکمل طور پر متاثر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر اس کے ارکان خاندان نے اسے کاکیناڈا کے جی جی ایچ ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *