شرابی بیٹے نے بوڑھی ماں کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں واردات

شرابی بیٹے نے بوڑھی ماں کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں واردات

حیدرآباد: نشہ میں دھت بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کا قتل کردیا۔ یہ وحشیانہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے بھینسہ میں رونما ہوا جس کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق مدھول منڈل کے موضع آشٹا میں 70 سالہ خاتون ہیرا بائی رہا کرتی تھی۔ خاتون کا بیٹاگجا رام عادی شرابی بتایا گیا ہے،اس نے اپنی ماں سے شراب نوشی کیلئے رقم طلب کی اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑا ہوا برہم بیٹے نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

اس تعلق سے خاتون کے قریبی رشتہ دار کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *