غزہ میں صیہونیوں کے جرائم استکباری نظام کی جنگی جنونیت کا نتیجہ ہیں، ایڈمرل سیاری

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں ایک کانفرنس کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔

انہوں نے حضرت عیسی ع اور پیام اکرم ص کے میلاد کی مناسبت سے کہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام پیامبر صلح و محبت تھے اور اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عدالت اور انسانی عظمت و وقار کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات میں امن، بھائی چارہ اور محبت کا پیغام ملتا ہے۔
 
ایڈمرل سیاری نے واضح کیا کہ غاصب صیہونی رژیم غزہ اور لبنان میں نہتے شہریوں کے قتل عام اور ممالک کی سالمیت کے خلاف جرائم کے باعث خوف ناک انجام سے دوچار ہوگی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام نے استقامت اور مزاحمت کے ذریعے قاتل صیہونی حکومت کو جنگ بندی کی تمام شرائط قبول کرنے پر مجبور کر دیا جو یقینا مزاحمتی محور کی جیت ہے۔

 جنرل سیاری نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران سے عالمی استکبار کی دشمنی کی وجہ اس کا تاریخ کی درست سمت پر کھڑا ہونا اور غاصب صیہونی رژیم کے خلاف مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے اس راہ میں بہت سی مشکلات برداشت کیں لیکن ہم نے مظلوموں کی حمایت ترک نہیں کی اور اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی مزاحمت کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ 

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ دنیا نے ایران کی جنگی طاقت کا مشاہدہ کیا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 میں کس طرح صیہونی دشمن کی عسکری برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے مزید کہا ان کارروائیوں کا مقصد بنیادی طور پر دشمنوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ ایران کی سرزمین پر حملہ ان کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا اور اس جارحیت کے جواب کے وقت اور جگہ کا تعین ایران کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *