مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں ایران کی اسٹیل کی پیداوار 2024 میں31 ملین میٹرک ٹن بتائی گئی ہے۔
مذکورہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹیل کی عالمی پیداوار 5.6 فیصد بڑھ کر 144.5 ملین ٹن ہو گئی ہے۔
اسٹیل انڈسٹری کی ترقیاتی دوڑ میں ایران نومبر میں 3.1 ملین میٹرک ٹن پیداوار کے ساتھ دنیا کا ساتواں سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا، جو کہ 2023 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔
تاہم مذکورہ عالمی ادارے کے مطابق ایران کی ترقی کی یہ شرح مجموعی طور پر حوصلہ افزا رہی ہے۔