کئی سارے ’اہل‘ گلوکاروں کو پدم ایوارڈ نہ ملنے سے سونو نگم ناراض، کہا ’ہندوستان اور ان کے زیر التوا پدم ایوراڈیز‘

ہندوستانی حکومت ہر سال ملک کے لیے اہم تعاون کرنے والی عظیم شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازتی ہے۔ رواں سال 26 جنوری کو پدم ایوارڈز 2025 کے فاتحین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سونو نگم، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سونو نگم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سونو نگم، تصویر آئی اے این ایس

user

موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز سے لوگوں کو مسحور کرنے والے سونو نگم نے پدم ایوارڈ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ایسے گلوکار ہیں جنہیں اب تک پدم ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا ہے۔ انہوں نے دنیا سے جا چکے 2 عظیم گلوکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’2 ایسے گلوکار ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے گلوکاروں کو متاثر کیا ہے۔ ایک کو تو ہم نے ’پدم شری‘ میں ہی نمٹا دیا، جو ہیں محمد رفیع صاحب۔ ایک ہیں جنہیں پدم شری بھی نصیب نہیں ہوا، وہ ہیں کشور کمار جی۔ بعد از مرگ ایوارڈ مل رہا ہے نا۔‘‘

سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں باحیات موسیقاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو ابھی (باحیات) ہیں ان میں سے الکا یاگنک جی، اتنا لمبا اور کمال کا کریئر رہا ہے، انہیں کچھ بھی نہیں ملا اب تک۔ شریا گھوسال، ایک طویل عرصے سے اپنی ٹیلنٹ کا پہچان کروا رہی ہیں، ان کو بھی ملنا چاہیے۔ سونیدھی چوہان، انہوں نے بھی اپنی منفرد آواز سے ایک جنریشن کو متاثر کیا ہے، انہیں بھی اب تک کچھ بھی نہیں ملا۔‘‘ علاوہ ازیں سونو نگم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’ہندوستان اور ان کے زیر التوا پدم ایوراڈیز‘۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی حکومت ہر سال ملک کے لیے اہم خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازتی ہے۔ رواں سال 26 جنوری کو پدم ایوارڈز 2025 کے فاتحین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ان میں فلمی دںیا کے کئی معروف ستاروں کے نام ہیں۔ حالانکہ سونو نگم اس فہرست سے خاصا خوش نظر نہیں آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *