بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ کے ایم شفیع اللہ کا انتقال

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے پہلے فوجی سربراہ اور پاکستان کے خلاف 1971 کی جنگ آزادی کے دوران سیکٹر کمانڈر رہے ریٹائرڈ میجر جنرل کے ایم شفیع اللہ اتوار کے دن انتقال کرگئے۔ وہ 90 برس کے تھے۔

فوج نے ایک بیان میں کہاکہ اُنہوں نے ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل میں دوران علاج آخری سانس لی۔ اُنہیں 2 جنوری کو اس دواخانہ میں شریک کرایاگیاتھا۔ اُنہیں شوگر، ہائی بی پی، تھائیرائیڈ، فیٹی لیور اور ڈیمنشیا(بھولنے) کی کئی بیماریاں تھیں۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ نے اُن کے انتقال پر دکھ ظاہر کیا۔ ریٹائرڈ میجر جنرل کے ایم شفیع اللہ1971 میں پاکستانی فوج کی انفنٹری کی سکینڈ ایسٹ بنگال رجمنٹ کے سکینڈ اِنڈ کمانڈ تھے۔ یہ رجمنٹ ڈھاکہ کے مضافات جئے دیب پور میں تعینات تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *