دہلی میں کانگریس کی واپسی طے، کیونکہ ہوا کانگریس کے حق میں چل رہی: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے کہا کہ 5 فروری کو دہلی میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، راجدھانی ہونے کے سبب یہاں کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ</p></div><div class="paragraphs"><p>تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ</p></div>

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ

user

’’5 فروری کو دہلی میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ راجدھانی ہونے کے سبب یہاں کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک اور راجدھانی دہلی میں مہنگائی و بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے۔ مرکز میں مودی جی اور دہلی میں اروند کیجریوال نے لاکھوں کروڑوں روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کیا تھا، لیکن آج اپنی انتخابی تشہیر میں بی جے پی و عآپ ان اہم ایشوز پر بات کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔‘‘ یہ بیان راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے دہلی کے مادی پور اسمبلی حلقہ میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

دہلی میں کانگریس کی واپسی طے، کیونکہ ہوا کانگریس کے حق میں چل رہی: سچن پائلٹدہلی میں کانگریس کی واپسی طے، کیونکہ ہوا کانگریس کے حق میں چل رہی: سچن پائلٹ

تصویر: پریس ریلیز

سچن پائلٹ نے برسراقتدار طبقہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ صفائی اہلکاروں کو مستقل کرنے اور نئی بھرتی کا وعدہ کرنے کے بعد پرائیویٹائزیشن کر دیا گیا۔ کیجریوال نے دہلی کے دلتوں کو دھوکہ دیا ہے اور اب ایک بار پھر ملازمین کو مکان دینے کا جملہ پھینک کر دہلی کے دلتوں، خصوصاً بالمیکی سماج کے لوگوں کو ٹھگنے کی تیاری ہو رہی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی میں 40-35 فیصد دلت ووٹرس ہیں، 10 سالہ حکومت میں کیجریوال نے ان کے لیے کچھ بھی کام نہیں کیا۔ ایسے میں انھیں کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ دلتوں سے ووٹ مانگیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں دہلی کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر دہلی کو مہنگائی سے آزاد کرنا ہے، روزگار حاصل کرنا ہے، 11 سال پہلے والی دہلی، ترقی والی دہلی، سبز دہلی، آلودگی سے پاک دہلی چاہیے تو 5 فروری کو کانگریس کے حق میں ووٹ کریں۔‘‘

سچن پائلٹ نے کانگریس حکومت کے دور کی بھی یاد تازہ کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’تاریخ گواہ ہے، ملک کے اہم شہروں میں دہلی کی ترقی کا تذکرہ دنیا بھر میں ہوتا تھا۔ بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر اور ترقیات میں دہلی سرفہرست رہی اور دہلی میں 15 سالوں کی شیلا دیکشت حکومت کو ہر کوئی یاد کر رہا ہے۔ کانگریس کے ذریعہ کیے گئے کام ہی ہیں جو لوگوں میں کانگریس کے تئیں اعتماد کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔‘‘ اس دوران کانگریس لیڈر نے کانگریس کی گارنٹیوں کا بھی تذکرہ کیا اور عوام سے کہا کہ حکومت سازی کے فوراً بعد ’پیاری دیدی یوجنا‘ نافذ کیا جائے گا، ’جیون رکشا یوجنا‘ کے ذریعہ دہلی کی عوام کو ہیلتھ انشورنس مہیا کرایا جائے گا، ’یووا اڑان یوجنا‘ کے لیے بھی پیش رفت ہوگی، اور ’مہنگائی مُکتی یوجنا‘ کے تحت 500 روپے میں گیس سلنڈر کے ساتھ ساتھ ہر مہینے راشن کِٹ بھی دیا جائے گا۔ 300 یونٹ مفت بجلی کی گارنٹی کے بارے میں بھی سچن پائلٹ نے عوام کو بتایا اور کہا کہ اس سے عوام کو بہت فائدہ پہنچنے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *