مہاراشٹرا آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ 8 ہلاک

ممبئی ۔ مہاراشٹرا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھنڈارا ضلع کی ایک آرڈیننس فیکٹری میں ہوئے زوردار دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ فیکٹری کی چھت گر گئی اور آواز پانچ کلومیٹر تک سنی گئی۔

 

مقامی افراد نے بتایا کہ جب حادثہ ہوا فیکٹری میں کئی افراد موجود تھے جن میں سے دو کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر نیشنل ہائی ویز نتن گڈکری سمیت دیگر سیاستدانوں نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں موجود 8 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے حادثہ میں مرنے والوں کو تعزیت پیش کی۔

 

مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ اس دھماکے سے وہ گہرے دکھ میں ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *