نئی دہلی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور قومی دارالحکومت میں جمعہ کو پہلی مرتبہ نفسیاتی سطح 83,000 روپئے فی دس گرام کو پارکرگئیں۔
عالمی مارکٹ کی غیریقینی صورتِ حال کے باعث بڑے پیمانہ پر خریداری کے نتیجہ میں یہ اضافہ ہوا ہے۔
آل انڈیا صرافہ اسوسی ایشن کے بموجب 99.9 فیصد خالص دھات کی قیمت میں آج 200 کا اضافہ ہوکر یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت فی 10 گرام 83,100 تک پہنچ گئی، جب کہ جمعرات کو یہ قیمت فی 10 گرام 82,900 روپئے رہی تھی۔
99.5 فیصد خالص پیلی دھات کی قیمت میں بھی 200 روپئے کا اضافہ ہوا جو فی 10 گرام 82,500 سے بڑھ کر ریکارڈ اعلیٰ سطح 82,700 روپئے پر پہنچ گیا۔ چاندی کی قیمت بھی آج فی کیلو گرام 500 روپئے کا اضافہ ہوکر 94,000 تک پہنچ گئی۔