دفتر آر ٹی اے ملک پیٹ پر روڈ سیفٹی پروگرام 

حیدرآباد(پریس نوٹ) حیدرآباد ایسٹ زون میں واقع دفتر آر ٹی اے ملک پیٹ پر روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں ایل کشٹیاآر ٹی او،انسپکٹر رمیش بابو،رادھیکا میڈم،ہوم گارڈابراہیم نے شرکت کی اور روڈ سیفٹی پروگرام سے متعلق مختلف امور پرعوا م کومعلومات فراہم کی۔

 

ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ایل کشٹیا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑی چلاتے وقت مکمل دستاویزات ساتھ رکھیں اور ٹرایفک کے قواعد پرمکمل طریقہ سے عمل پیرا ہوں۔

 

ٹووہیلر گاڑی چلاتے وقت ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور کارچلاتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔ شراب پی کرگاڑی چلانے سے بھی ہم کوگریز کرنا چاہئے۔

 

انہوں نے والدین سے کہاکہ وہ اپنے معصوم بچوں کو گاڑیاں نہ دیں کیوں کہ اس سے ان کی جان کوخطرہ اور سڑک پر چل رہے راہگیروں کوبھی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے۔قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کوجیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *