المصطفیٰ یونیورسٹی اور پنجابی یونیورسٹی آف پٹیالہ کے درمیان ایم او یو پر دستخط

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اور پنجابی یونیورسٹی آف پٹیالہ کے درمیان ایم او یو پر دستخط
ھندوستان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر رضا شاکری اور پنجابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیا ، اس پروگرام میں شعبہ ارتباطات عامہ کے سربراہ مولانا اطہر حسین جعفری، اوور پنجابی یونیورسٹی کی جانب سے فیکلٹی آف آرٹس، پلاننگ، فارسی لینگویج ، شعبہ فارسی، عربی ، اردو اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے ۔
پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے سربراہ نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے یونیورسٹی کے بارے میں مختصر وضاحت کی اور کہا: یہ یونیورسٹی 1962 میں قائم ہوئی تھی اور اس وقت یونیورسٹی میں 15 ہزار طلباء ہیں نیز بیس ہزار سے زیادہ طلباء آن لائن تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس یونیورسٹی کی 70 فیکلٹیز ہیں اور ریاست پنجاب کے مختلف شہروں میں تین شاخیں ہیں کہا: یہ یونیورسٹی پٹیالہ کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس کی پنجابی زبان میں بنیاد رکھی گئی اور اس وقت پنجابی زبان کے علاوہ فارسی ، عربی ، اردو اور دنیا کی دیگر معروف زبانوں کی تعلیم دی جاتی ہے ۔
پنجابی یونیورسٹی آف پٹیالہ کے چیف اف پلاننگ نے حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر شاکری کا استقبال کرتے ہوئے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا: ہمیں دوسری زبانوں کی طرح فارسی زبان سے بھی محبت ہے۔
انہوں نے ریاست پنجاب کے مفکرین میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے کہ’’اگر کوئی پنجاب کی تاریخ جاننا چاہتا ہے تو اسے فارسی سیکھنی چاہئے کیونکہ پنجاب کی تاریخ فارسی میں لکھی گئی ہے‘‘ کہا: فارسی زبان سب سے پیاری زبان ہے اور اس نے ہمیں ایران کی با وقار قوم کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔
پٹیالہ کی پنجابی یونیورسٹی کے چیف پلاننگ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا: ہمیں ایران سے بہت محبت ہے اور مفکرین اور دانشوروں کی سرزمین “ایران” کو قریب سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
یونیورسٹی کے نائب صدر نے ہندوستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مفاہمتی یاد داشت (MOU) پر دستخط کو دو بڑی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلقات میں ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا: ہم اس موقع کو غنیمت جانتے ہیں اور یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ میمورنڈم صرف کاغذ پر نہیں رہے گا، میمورنڈم کی شرائط کے مطابق ہم مشترکہ کانفرنس منعقد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ہندوستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر رضا شکری نے پنجابی یونیورسٹی کے معزز صدر اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے المصطفیٰ یونیورسٹی کے بارے میں مختصر وضاحت کی اور کہا: المصطفٰی یونیورسٹی، ایران کی ایک عظیم اور بین الاقوامی یونیورسٹی ہے، جس کی 66 ممالک میں نمایندگی موجود ہے اور ایک 130 ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں ۔
انہوں نے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ایک فیکلٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہمارے پاس زبان کی ایک فیکلٹی ہے جہاں 21 زبانیں پڑھائی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر شاکری نے دنیا میں بالخصوص ہندوستان میں فارسی زبان کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: المصطفیٰ تمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ فارسی زبان کے حوالے سے کسی بھی قسم کے تعامل کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہم پروفیسرز اور طلباء کے لئے آن لائن اور آف لائن شارٹ ٹرم کورسز منعقد کرنے اور فارسی ادب، تاریخی اور ثقافتی موضوعات پر مشترکہ کانفرنسوں کے انعقاد کے لئے تیار ہیں کہا: ایران اور ہندوستان کے تعلقات اور رابطے تاریخی اور دوستانہ ہیں نیز فارسی زبان دونوں ملکوں کے درمیان پل کی حیثیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *