منیٰ سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل میں مفت ہیلت کیمپ کی تاریخ میں توسیع
مفت کنسلٹنٹ کی سہولت اور پیچیدہ آپریشنس پر 20فیصد رعایت ‘ ڈاکٹر ہدایت اللہ اور ڈاکٹر صحیبہ شکور کی پریس کانفرنس
حیدرآباد، 14 نومبر (پریس نوٹ ) مینی سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل راجندر نگر پلر نمبر 254پرجو شہر حیدرآباد میں جدید ترین ہاسپٹل میں شما ر کیا جاتا ہے میں نوزائیدہ بچوں کے مسائل اور ان کی تغذیہ کے مسائل پر ایک ماہ طویل مفت ہیلت کیمپ برائے نوزائیدہ شروع کیاگیا تھا اس کیمپ سے کثیر تعداد نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے نوزائیدہ بچوں میں ہونے والی بیماریوں کا تشفی بخش علاج کروایا ۔ ڈاکٹر صحیبہ شکورکی نگرانی میں شعبہ خواتین چلایا جارہا ہے ۔لڑکیوں اور خواتین کے پیچیدہ مسائل پر بھی ایک علحدہ مشاورتی سیکشن قیا م کیاگیاہے جس میں خواتین کے پیچیدہ مسائل ‘ حاملہ خواتین کے مسائل اور مفید مشورہ کے ساتھ علاج تجویز کیا جاتا ہے۔ چنانچہ کیمپ کے اختتام ہونے کے بعد ہاسپٹل سے کئی افراد رجوع ہوکر یہ خواہش کی کہ اس کیمپ میں اضافہ کیا جائے ۔ اس کیمپ کے حوصلہ افزائی نتائج برآمد ہوئے جس کے مدنظر رکھتے ہوئے منیٰ ہاسپٹل کے بانی اور ماہر چشم ڈاکٹر ہدایت اللہ نے اس کیمپ میں مزید شعبوں کا اضافہ کرتے ہوئے زائیدہ بچوں کے شعبہ کے علاوہ ‘ خواتین کے مسائل ‘ آنکھوں کے مسائل ‘ پیٹ کے مسائل ‘ نوجوان بچوں میں آنکھوں کے مسائل وغیرہ پر کا اضافہ کرتے ہوئے اس کیمپ کو مزید ایک ماہ کیلئے توسیع دیتے ہوئے 14نومبر تا 14ڈسمبر تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر ہدایت نے کہا کہ منیٰ ملٹی اسپیشالٹی ہسپتال نے مریضوں تک بہتر جدید دیکھ بھال تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے اور مریض کیلئے قابل قبول اور اپنی نوعیت کی سروس دی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ مریضوں کیلئے متعدد فوائد کے ساتھ منفرد ہیلت کارڈ کا آغاز بھی کیاگیاہے یہ ہیلت کارڈ دوسال تک مفت مریضوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت کرنے کیلئے کارآمدہے اس کے علاوہ پیچیدہ آپریشنس کیلئے مفت مشاورت ‘ خون کی تحقیقات پر 20فیصد ‘ ڈیجیٹل ایکس رے ‘ الٹرا سائونڈ ‘ سی ٹی اسکین ‘ فارمیسی ادویات پر 20فیصد رعایت اور غیر سرجیکل میڈیکل آئی پی بلزپر 20فیصد کی رعایت کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ منی ہاسپٹل حیدرآباد کے معروف صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں میں منفرد مقام رکھتا ہے جو مضبوط اخلاقی اقدار’ اسٹاف پر مبنی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گردے عارضہ کے مریضوں کیلئے معمولی فیس میںماہر ڈاکٹر اظہر کی نگرانی میں ڈائیلائسس کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ہمارے ہاسپٹل میں 10آپریشن تھیٹرس موجود ہیں جو مختلف امراض کے آپریشنس کیلئے جیسے گائناکالوجی/آبسٹیٹرکس، پیڈیاٹرکس، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس اور فزیو تھراپی ‘ تھرما کرٹیکل کیر یونٹ ‘ جدید ترین یونٹ بالکل واجبی چرجس لئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر ہدایت اللہ نے عوام سے درخواست کی وہ اس ہیلت کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صحت کو بہتر بنائیں ۔