،ڈائین ہل ریسٹورنٹ میں صفائ کی ستائش

مئیر حیدرآباد کا ہوٹل و ریسٹورنٹ کا اچانک دورہ،ڈائین ہل ریسٹورنٹ میں صفائی کے انتظامات پر کی ستائش
حیدرآباد۔13/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے آج اچانک جوبلی ہلز اور مانصاحب ٹینک کے چند ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کا دورہ کرتے ہوئے مغل ہوٹل کو صاف صفائی کا خیال نہ رکھنے پر 25000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا اور ہوٹلوں کے انتظامیہ کو صاف صفائی رکھنے کی ہدایت دی اور لاپرواہی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔اسی طرح مئیر نے شہر حیددر آباد کی مشہور و معروف ڈائین ہل ریسٹورنٹ(DINE HILL RESTAURANT)مانصاحب ٹینک کا بھی معائنہ کیا اور ریسٹورنٹ میں صاف صفائی اور(HYGENIC FOOD) کی سربراہی کو دیکھتے ہوئے کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا۔واضح رہے ڈائین ہل ریسٹورنٹ شہر کے پاش مقام پر گزشتہ 25 سالوں سے اپنے(HYGENIC FOOD) اور لذیذ کھانوں کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے ۔اس ریسٹورنٹ میں تمام اقسام کے ڈشس صاف صفائی سے تیار کئے جاتے ہیں۔چند سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر اپنے ذاتی فائدہ کیلئے کچھ خود ساختہ رپورٹرس اس ریسٹورنٹ کیخلاف غلط خبر وائرل کر رہے ہیں۔جب کے ڈائین ہل ریسٹورنٹ کی عوام کیلئے اپنی خدمات بدستور جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *