یروشلم: غزہ شہر کے زیتون میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید اور 20 دیگر زخمی ہوگئے، الجزیرہ نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ فلسطین کے القدس نیوز نیٹ ورک کے پانچ صحافی غزہ میں العودہ اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحافی نصیرات پناہ گزین کیمپ میں رپورٹ کی فلم بندی کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔