اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ اب حماس کی کوئی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی حماس کی فوج اور اس لڑائی کے بعد ایک نئی حقیقت سامنے آئے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بدھ کو کہا کہ ان کے فوجی غزہ میں تعینات رہیں گے اور فلسطینی سرزمین پر “سیکیورٹی کنٹرول” برقرار رکھیں گے۔ ان کے اس بیان کی وجہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لیے جاری مذاکرات کی کامیابی مشکوک ہو گئی ہے۔
غزہ-مصر سرحد پر بفر زون کا دورہ کرنے والے کاٹز نے کہا، “غزہ میں سیکیورٹی کا کنٹرول اسرائیل ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کے ہاتھ میں رہے گا۔”انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی کے اندر “سیکیورٹی زونز، بفر زونز اور کنٹرول پوزیشنز” میں رہیں گی ۔” کاٹز نے کہا کہ “حماس کی کوئی حکومت نہیں ہوگی اور نہ ہی حماس کی کوئی فوج اور اس جاری لڑائی کے بعد ایک نئی حقیقت سامنے آئے گی۔”
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے دفتر اور حماس نے ایک دوسرے پر غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کا الزام لگایا تھا۔ قطر اور مصر کی ثالثی میں دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد حماس نے کہا کہ مذاکرات میں “اہم پیش رفت” ہوئی ہے، لیکن اسرائیل نے “غزہ سے فوج کے انخلاء، جنگ بندی، اور قیدیوں اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے نئی شرائط پیش کی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔