حیدرآباد۔ناشتہ میں ڈوسہ رات میں بریانی۔ آن لائن آرڈرس میں بھی بریانی سر فہرست

حیدرآباد ۔ ہمیشہ کی طرح بریانی ایک بار پھر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھانوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہے ۔ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی سویگی نے “ہاؤ انڈیا سویگڈ” کے عنوان سے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بریانی نے مسلسل نویں بار ہندوستانکے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

اس سال 8.3 کروڑ آرڈرس کے ساتھ خاص طور پر چکن بریانی نے 4.9 کروڑ آرڈرس حاصل کیے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریانی آرڈرس کے معاملے میں حیدرآباد سرفہرست ہے۔سال 2024 میں 9.7 ملین بریانی آرڈرس کے ساتھ حیدرآباد نے بریانی کے لیڈر بورڈ پر پہلا مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد بنگلور 7.7 ملین اور چنئی 4.6 ملین آرڈرس کے ساتھ دیگر مقامات پر رہے۔

 

رمضان کے دوران سویگی پر 6 ملین پلیٹ بریانی کے آرڈر دیے گئے ،رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد سے مختلف اقسام کی 15.7 ملین بریانی کے آرڈرس وصول ہوئے جن میں چکن، مٹن، پنیربریانی اور انڈہ بریانی شامل تھیں۔بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں ہر منٹ میں 34 بریانیوں کے آن لائن آرڈرس اس کمپنی نے حاصل کئے جبکہ سال بھر میں ہر منٹ میں 21 چکن بریانی کے آرڈرس موصول ہوئے۔ ایک صارف نے 60 بریانی آرڈرس کے لیے 18,840 روپے خرچ کیے۔

 

 

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران 869,000 چکن بریانی کے آرڈرس ملے اور سب سے زیادہ چکن شاورما کے آرڈرس دیے گئے۔ رات کے کھانے میں ایک صارف نے ایک ہی آرڈر میں 30 بریانی کا آرڈر دیا۔

 

حیدرآباد میں ناشتہ کے طور پر ڈوسہ سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیاز والے ڈوسہ کو ناشتہ کے طور پر سب سے زیادہ آرڈرز ملے جس نے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا۔ حیدرآباد کے شہریوں نے سویگی کے ذریعے 17.54 لاکھ دوشہ کے آرڈر دئیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *