محبت کے نام پر ہراسانی پر حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔نوجوان لڑکی نے محبت کے نام پر ایک نوجوان کی ہراسانی سے تنگ آ کر ایسڈ پی کر اپنی جان دے دی۔ یہ افسوسناک واقعہ جواہر نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

 

کشائی گوڑہ کے اے سی پی مہیش کمار اور جواہر نگر کے انسپکٹر سایدیا کے مطابق دماّئی گوڑہ کے نیو بھوانی نگر سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ پورنیما ایک پرائیویٹ کالج میں ڈگری سال دوم میں زیر تعلیم تھی۔  24 ڈسمبرکو پورنیما کالج سے واپس آئی اور اس نے واش روم میں جاکرایسڈ پی لیا۔ اسے فوراً مقامی پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

 

تفتیش کے دوران پولیس کو یہ انکشاف ہوا کہ ایک نوجوان کی مسلسل ہراسانی اور ذہنی اذیت کے سبب لڑکی نے یہ انتہائی اقدم کیا ہے۔پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *