یوپی: لکھنؤ میں دوہرا انکاؤنٹر، سابق فوجی کے گھر پر حملہ اور لوٹ واقعہ کے 4 ملزم گرفتار

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں دو الگ الگ انکاؤنٹر کا معاملہ پیش آیا ہے۔ دونوں تصادم میں پولیس نے 4 بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس میں 2 بدمعاش سابق فوجی کے گھر پر فائرنگ اور پیٹرول بم پھینکنے کے ملزم ہیں تو وہیں دو بدمعاش لوٹ واقعہ کے ملزم ہیں۔

پولیس نے محمد شمیم اور آکاش گوتم پر سابق فوجی کے گھر پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹرول بم پھینکنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ لکھنؤ کے کرشنا نگر کی پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران اس کے پیر میں گولی لگ گئی، جس کے بعد پولیس نے اسے اپنی گرفت میں لے لیا۔

پولیس افسروں نے بتایا کہ کرشنا نگر کے وجئے نگر علاقے میں رات 2 بجے پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران قریب 2:40 بجے بائک پر سوار بدمعاش شمیم اور آکاش گوتم دکھائی دیے۔ انہیں روکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمیم کو پیر میں گولی ماری اور دونوں بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *