تاریخ کے جھروکوں سے، 10 اپریل کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 10 اپریل کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

879۔ لوئی سوئم فرانس کے حکمراں بنے۔

1656۔ ڈچ جہازی بیڑے نے کولمبو پر قبضہ کیا۔

1866۔ہینری بیردھ نے نیویارک شہر میں جانوروں کے لئے امریکن سوسائٹی قائم کیا۔

1847۔ صحافت کے میدان میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والے اخبار ’نیویارک ورلڈ‘کے بانی جوزف پولٹزر کی پیدائش ہوئی۔

1875۔سوامی دیانند سرسوتی نے آریہ سماج کی بنیاد ڈالی۔

1880۔ مشہور ایڈیٹر، صحافی، سماجی کارکن اور اعتدال پسند لیڈر سی وائی چنتامنی کی پیدائش ہوئی۔

1887۔ صدر ابراہیم لنکن کو اسپرنگ فیلڈ کے الینوئس میں ان کی بیوی کے ساتھ دوبارہ سے دفن کیا گیا۔

1889۔رام چندرن چٹرجی غبارے کی مدد سے آسمان میں اڑنے والے پہلے ہندوستانی بنے۔

1912۔ٹائٹینک جہازاپنے پہلے اور آخری سفر پر انگلینڈ سے امریکہ کیلئے روانہ ہوا، کچھ دنوں بعد ہی بیچ سمندر میں حادثہ کے شکار ہوجانے سے اس میں سوار کل تین ہزار 547 مسافروں میں سےنصف سے زائد مارے گئے۔

1938۔آسٹریلیا جرمنی کی ریاست بنا۔

1944۔دوسری جنگ عظیم میں سوویت فوجوں نے یوکرین کے اوڈیسا شہر کو نازی جرمنی سے آزاد کروایا۔

1945۔ امریکی فوجیوں نے جرمنی کے میکن والڈ میں نازی اذیت رسانی والے کیمپ کو ختم کیا۔

1946۔جاپانی پارلیمنٹ ’ڈائٹ‘کیلئے پہلا الیکشن ہوا۔

1959۔ جاپان کے اس وقت کے پرنس اکیہیتو نے مچیکو سے شادی کی۔

1961۔دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کے قتل عام کیلئے ذمہ دار نازی پولیس (ایس ایس) افسر ایڈولف آئخمان کا مقدمہ اسرائیل میں شروع ہوا، کچھ دنوں بعد ہی اسے موت کی سزا دے دی گئی۔وہ دوسری جنگ عظیم میں اسرائیل میں سزا پانے والے واحد نازی افسر تھا۔

1963۔ آبدوز یو ایس ایس تھریشر کے سمندر میں ڈوب جانے سے 119 امریکی کشتی راں کی موت ہوئی۔

1973۔ پاکستان نے پرانے آئین کو رد کیا۔

1982۔کثیر مقاصد سیٹلائٹ انسیٹ ایک اے کا تجربہ کیا گیا۔

1982۔وزیراعظم اندرا گاندھی نے پٹنہ میں گنگا ندی پر بنے مہاتما گاندھی پل کا افتتاح کیا۔

1995۔آزاد ہندوستان کے پہلے غیر کانگریسی اور چھٹے وزیراعظم مرارجی ڈیسائی کا انتقال ہوا۔

1999۔ ہندوستان اور پاکستان کی دو بڑی صنعتی تنظیموں نے ہند۔پاک چیمبرس آف کامرس کو باضابطہ طور پر تشکیل دیا۔

2008۔ سپریم کورٹ نے سینٹرل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس اور مرکزی سرکار کے امداد یافتہ تعلیمی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے طلبا کے لئے 27 فیصد ریزرویشن کا آئینی قرار دیا۔

2010۔ پولینڈ فضائیہ کا ٹو۔154 ایم طیارہ روس کے نزدیک حادثے کا شکار ہوا۔

2016۔ کیرلا کے کولّم ضؒع کے پُتّی لنگ مندر میں زبردست آگ لگنے سے تقریباً 110 لوگوں کی موت اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *