بیلگاوی میں کانگریس کی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی کل، عوام سے حمایت کی اپیل

کانگریس نے کرناٹک کے بیلگاوی میں اپنی مقررہ ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی سے ایک دن قبل پیر کے روز الزام عائد کیا کہ موجودہ وقت میں ہندوستانی آئین اور اس کے اقدار پر حملہ ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر @INCIndia</p></div>
user

کانگریس کے ذریعہ ہندوستانی آئین کو بچانے کی لڑائی دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں کل کانگریس ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین‘ ریلی کا انعقاد کرنے والی ہے۔ اس کے لیے پارٹی نے عوام سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مہاتما گاندھی کے اصولوں اور بابا صاحب کے آئین کو بچانے کے لیے ملک گیر تحریک کا آگاز ہونے جا رہا ہے۔ بیلگاوی کی تاریخی زمین پھر ایک بار ناانصافی اور ظلم کے خلاف انصاف کے جنگجوؤں کی بلند آواز کی گواہ بنے گی۔‘‘

کانگریس نے اپنے اس پوسٹ میں عوام سے حمایت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہمارے ساتھ آئیں اور اس انصاف کی جنگ سے جڑ کر ملک کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھائیں۔‘‘ کانگریس نے اس ریلی سے متعلق سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس ریلی سے ایک دن قبل یعنی پیر کے روز پارٹی نے کہا کہ موجودہ وقت میں ہندوستانی آئین اور اس کے اقدار پر حملہ ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف جنگ بہت ضروری ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کو لے کر دیے گئے اپنے ’نفرت انگیز اور ملک مخالف‘ بیان کے لیے انھیں معافی مانگنی چاہیے۔ پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اپنے پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’کل کانگریس کی ’جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین ریلی‘ بیلگاوی میں ہوگی۔ یہ 27 دسمبر 20224 کو ہونی تھی، لیکن ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے سبب اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بیلگاوی میں ہی مہاتما گاندھی نے 26 دسمبر 1924 کو کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ آج مہاتما گاندھی کی بے عزتی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر پر حملہ کیا جا رہا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *