فلسطینی عوام کی حمایت انسانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، صدر رئیسی کا عید الفطر کے موقع پر پیغام

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے ایران اور دنیا کے دیگر میں رہنے والے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے مستضعفین مخصوصا صہیونی حکومت کی بربریت اور جارحیت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کرنا انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ عید فطر کے موقع پر اہل ایمان واخلاص تقرب الہی اور فیض الہی سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید فطر کے بابرکت موقع پر اللہ تعالی سے مسلمانان عالم مخصوصا غزہ کے مظلومین کے لئے فتح کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔آج فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا انسانی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں صہیونی مظالم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

صدر رئیسی نے ایران عوام کے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہبر معظم کے فرامین کے سایے میں ترقی اور پیشرفت کی طرف قدم بڑھائیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *