مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی ذرائع نے ملک کے جنوبی قصبے کفر شوبا پر اسرائیلی فوج کے حملے کی خبر دی ہے۔
میڈیا ذرائع نے جنوبی لبنان کی وادی السلوقی میں صیہونی فوج کی نقل و حرکت اور قصبے میس الجبل میں شہریوں کے مکانات کو دھماکے سے اڑانے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی رژیم لبنان جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے لیکن جنگ بندی کی نگران کمیٹی اور ضامن ممالک نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔