کانگریس کو ایک اور بڑا دھچکا، پروفیسر گورو ولبھ نے پارٹی چھوڑدی ، بی جے پی میں شامل

[]

نئی دہلی: عام انتخابات سے قبل کانگریس کو آج ایک اور بڑا دھچکا لگا جب پارٹی کے قومی ترجمان پروفیسر گورو ولبھ نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور بھارتیہ جنتی پارٹی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے کی موجودگی میں بی جےپی میں شامل ہوگئے ۔

پروفیسر گورو ولبھ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کانگریس بے سمت ہو گئی ہے۔ جس جذبے کے ساتھ وہ پارٹی میں شامل ہوئے، وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ کانگریس آج بھٹک گئی ہے، اس لیے وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

جمعرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے، انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’آج کانگریس پارٹی جس طرح سے بے سمت آگے بڑھ رہی ہے، میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ میں نہ تو سناتن مخالف نعرے لگا سکتا ہوں اور نہ ہی صبح و شام ویلتھ کریئٹرس کو گالی دے سکتا ہوں، اس لیے میں کانگریس پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *