آصف آباد میں ہاتھی کے حملہ میں ایک اور کسان ہلاک

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے بوروویلی گاوں کے قریب ایک ہاتھی نے ہلچل مچاتے ہوئے ایک کسان کوہلاک کردیا۔یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔اس طرح اس علاقہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہاتھی کی جانب سے دو کسانوں کو ہلاک کیاگیا ہے جس سے اطراف کے مواضعات میں رہنے والوں میں خوف پایاجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تقریباپانچ بجے اس ہاتھی نے 55سالہ کے پوشناں نامی کسان پر حملہ کردیا جو اپنے کھیتوں کو پانی ڈالنے کا کام کررہا تھا۔اس حملہ میں ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

قبل ازیں اس ہاتھی نے ایک اورکسان جس کی شناخت 50سالہ اے شنکر کے طورپر کی گئی ہے، پر حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیاتھا۔یہ کسان بھی اپنے کھیت میں کام کررہا تھا۔

مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ اس ہاتھی کو انسانی آبادی سے جنگل کی طرف بھیجنے کا کام کیاجائے جس پر عہدیداروں نے پٹاخے بڑی تعداد میں حاصل کئے تاکہ ان پٹاخوں کو جلاتے ہوئے اس جنگلی جانورکو خوفزدہ کیا جائے اور اس کو جنگل میں واپس بھیجنے کا انتظام کیاجائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *