کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی 27/جنوری کوچنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان ۲۹ ویں معراج النبی ؐکانفرنس

کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی 27/جنوری کوچنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان ۲۹ ویں معراج النبی ؐکانفرنس

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر علامہ مفتی سلمان ازہری (ممبئی ) ، ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد شیان رضا ازہری (یو پی ) ، الحاج سعید نوری ( بانی رضا اکیڈمی)کی شرکت و خطاب

حیدرآباد۔22/جنوری2025ء ( راست ) کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی عظیم الشان انتیسویں معراج النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد27/جنوری 2025ء بروزپیر بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کانفرنس کی قیادت پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب قبلہ ( شرفی چمن ) ، صدارت حضرت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی حضرت مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی صاحب کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، جناب الحاج محمد نعیم صوفی صاحب ، حضرت مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری صاحب ، حضرت مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب (صدر نشین ورلڈ قرآنک مشن ) ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب ، ڈاکٹر حیدر یمنی صاحب ، ڈاکٹر مجیب شاہد صاحب ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری صاحب ، ڈاکٹر سید قمر قادری صاحب ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ بیرونی مہمانِ مقررین کی حیثیت سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ،مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری صاحب حفظہ‘ اللہ (فاضل جامعہ ازہر) ، ممتاز عالم دین شہزادہ حضور مشہودِ ملت ، صاحب ِتصانیف کثیرہ ، مقررہ شعلہ بیان ، حضرت العلامہ مفتی محمد شیان رضا ازہری صاحب حفظہٗ اللہ فاضل جامعہ ازہر ( سجادہ نشین خانقاہ عالیہ جلالیہ مشہودیہ قلندریہ اشرف نگر ، یو پی )کے خصوصی خطابات ہونگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان صاحب کی قرأت سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمٰعیل علی خاں (گولڈ مڈلسٹ ) ، محمد شفیع رضا قادری ، محمد سیف رضا قادری ، محمد مجاہد رضا ، محمد مجتبیٰ محامد اخلاقی ، سید سفیان حسین ، سید نعمان حسین ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ نیز مقامی علماء کرام میں حضرت العلامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ)، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی ، حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر رحمت عالم کمیٹی ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ نیز اس کانفرنس میں دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، معراج النبی ﷺ قرآن و احادیث کی روشنی میں ، نماز کی فضیلت اور ترک نماز کے عذابات پر بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ سابقہ کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ آندھرا و تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی کام تیزی سے جارہی ہے تمام اراکین سے ربط رکھا جارہا ہے اس کانفرنس اور تحریکات کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات میں مصروف ہے ۔ الحمد للہ رحمت عالم کمیٹی مسلسل 29سالوںسے اپنے دینی ، اصلاحی و تبلیغی مشن کو جاری رکھے ہوئے ۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ معراج النبی کانفرنس اور تحریک صلوٰۃ و تحریک حجاب کے اس مقصد کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ محمد اسلم اشرفی ، محمد عادل اشرفی ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، سید طاہر حسین قادری ، عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، محمد عبدالکریم رضوی نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان کانفرنس کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

 

عامتہ المسلمین سے گذارش ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *